چیئرمین سینیٹ انتخاب ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے رابطہ کیا ہے ، ن لیگ کو نظر انداز کریں گے : چوہدری شجاعت

چیئرمین سینیٹ انتخاب ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے رابطہ کیا ہے ، ن لیگ کو نظر ...
چیئرمین سینیٹ انتخاب ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے رابطہ کیا ہے ، ن لیگ کو نظر انداز کریں گے : چوہدری شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ان کی جماعت سے رابطہ کیا ہے جبکہ ان کی جماعت کی جانب سے کل اجلاس بلایا گیا ہے جس میں مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کس جماعت کی حمایت کی جائے۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیں نظر انداز کیا ہے جبکہ چیئرمین کے انتخاب سے قبل انہوں نے رابطہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک موقع پرست جماعت ہے۔انہو ں نے واضح کیا کہ جیسے ن لیگ ہمیں نظر انداز کرتی رہی ہے ہم بھی ویسے ہی اسے نظرانداز کریں گے۔مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری ہے تاہم مسلم لیگ ق کے 4 ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔

سینیٹ الیکشن کے دوران خیبر پختونخواہ میں باہر سے پرچیاں منگوا کر ووٹ کی تذلیل کی گئی : قمر الزمان کائرہ