حکومتی کمیٹی کی جے یو آئی ف کے رہنماءاکرم درانی سے ملاقات، سینیٹ میں حمایت کی درخواست

حکومتی کمیٹی کی جے یو آئی ف کے رہنماءاکرم درانی سے ملاقات، سینیٹ میں حمایت کی ...
حکومتی کمیٹی کی جے یو آئی ف کے رہنماءاکرم درانی سے ملاقات، سینیٹ میں حمایت کی درخواست

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزراءپرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق نے جمعیت علماءاسلام ف کے رہنماءاکرم درانی سے ملاقات کی ہے جس میں حکومتی اراکین کی جانب سے مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ چیئرمین کے امیدوار کی حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جمعیت علماءاسلام ف کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جبکہ اکرم درانی کی جانب سے ان کی جماعت کے 21 ویں ترمیم پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

ق لیگ کے سینیٹرز کل چوہدری شجاعت حسین کے بعد آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -