میرا کی شادی کس سے ہوئی میرا نے بتا دیا

میرا کی شادی کس سے ہوئی میرا نے بتا دیا
میرا کی شادی کس سے ہوئی میرا نے بتا دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میراجو کہ اپنی انگریزی زبان کی وجہ سے عموما خبروں کی زینت بنتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی ہسپتال سے ہو چکی ہے اور وہ ہی ان کا شوہر ہے۔دراصل اداراہ میرا کی خواہش ہیں کہ ان کا ایک ہسپتال ہوں جس کیلئے وہ چندہ اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی شادی ہسپتال سے ہو چکی ہے اور وہ ہسپتال بنانے کے بعد ہی اپنی اصل شادی کا سوچیں گی۔میرا کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہر پاکستانی ہسپتال کیلئے 5 روپے بھی چندہ دے تو20کروڑ کی رقم اکٹھی ہو جاتی ہےمگر میرا کا چندےکیلئےیہ حساب بھی میرا کی انگریزی کی طرح کچا ہی نکلاکیو نکہ اگر ہر پاکستانی 5 روپے دے تو یہ رقم 100 کروڑ بنتی ہے 20کروڑ نہیں ۔پاک افریقہ میچ پر بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ سرفراز نے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے ان کو اگلے میچز میں بھی موقع دینا چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ انتخاب ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے رابطہ کیا ہے ، ن لیگ کو نظر انداز کریں گے : چوہدری شجاعت

مزید :

تفریح -