ہواوے Ascend G-7 کو پاکستان میں لانچ کردیا گیا

ہواوے Ascend G-7 کو پاکستان میں لانچ کردیا گیا
ہواوے Ascend G-7 کو پاکستان میں لانچ کردیا گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک)ہواوے نے اپنے شاہکار پراڈکٹAscend G-7 کولانچ کردیا جس کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدت سے انتظارکیا جارہا تھا۔ Huawei نے بالآخر سمارٹ ڈیوائسزمیں مختصر بیٹری لائف کے بڑے چیلنج پر قابو پانے کیلئے ایک عظیم بیٹری ایجادکرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔Ascend G7 میں نصب بیٹری سنگل چارج پر 1.2 دن تک بجلی دیتی ہے اورسٹینڈبائی پر 600 سے زائدگھنٹے رہ سکتی ہے۔ یہ سمارٹ فون مسلسل نیٹ ورک پر اور بہترشدہ وائرلیس کنکٹیویٹی کو یقینی بنانے کیلئے بڑے سائزکے 5.5 انچ ڈسپلے اور ایک منفرد “سمارٹ اینٹینا سوئچنگ ٹیکنالوجی ”کے ساتھ آتا ہے۔ G7 کی ایک اور قابل ذکر خصوصیت اس کی انتہائی پتلی 7.6mm کی باڈی ہے۔ دھاتی بیک ہاتھ میں ایک پریمیم احساس فراہم کرتا ہے اوراس کے منفرد فلوونگ منحنی خطوط(curves) زیادہ خوبصورتی، توازن اور ڈیزائن کومزید طاقت وربنا تے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -