ممبئی حملے کیس، پاکستان نے 24 بھارتی گواہوں کو اسلام آباد بلوانے کیلئے خط دہلی بھجوا دیا: چیف پراسیکیوٹر

ممبئی حملے کیس، پاکستان نے 24 بھارتی گواہوں کو اسلام آباد بلوانے کیلئے خط ...
ممبئی حملے کیس، پاکستان نے 24 بھارتی گواہوں کو اسلام آباد بلوانے کیلئے خط دہلی بھجوا دیا: چیف پراسیکیوٹر

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے ممبئی حملے کیس کی سماعت کے لئے بھارت سے 24 گواہوں کو اسلام آباد بھجوانے کے لئے کہہ دیا ہے۔ یہ بات کیس کے چیف پراسیکیوٹر چودھری اظہر نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا وزارت خارجہ نے 24 بھارتی گواہوں کو پاکستانی عدالت میں بیان قلم بند کرانے کے لئے پاکستان بلوانے کی خاطر بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد نے ممبئی حملے کیس میں تمام پاکستانی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں اب گیند بھارت کے کورٹ میں ہے۔ بھارتی حکومت کو کیس کے تمام گواہوں کو پاکستان بھجوانا چاہئے تاکہ وہ یہاں آ کر اپنے بیان ریکارڈ کرا سکیں۔

مزید : اسلام آباد