روسی سفارتخانے پر مظاہرین کا حملہ، پائلٹ کی رہائی کا مطالبہ

روسی سفارتخانے پر مظاہرین کا حملہ، پائلٹ کی رہائی کا مطالبہ
روسی سفارتخانے پر مظاہرین کا حملہ، پائلٹ کی رہائی کا مطالبہ

  


یوکرائن (ویب ڈیسک) یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں مظاہرین نے روس میں قید پائلٹ کی رہائی کےلئے روسی سفارت خانے پر حملہ کیا۔ مظاہرین نے سفارت خانے پر انڈے برسائے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ روس نے اس حملے کے خلاف یوکرائن کے ساتھ احتجاج کیا ہے۔ دریں اثنا جارجیا میں ہزاروں افراد نے روس سے گیس خریدنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں روسی سفارت خانے سے لے کر حکومتی ہیڈکوارٹرز تک 6 کلومیٹر لمبی انسانی زنجیر بنائی۔

مزید : بین الاقوامی