مارٹر حملے،14 افراد ہلاک: امریکہ نے ایک بیس تعمیر کر لیا، دوسرے پر کام جاری ہے: ویب سائٹ کا دعویٰ

مارٹر حملے،14 افراد ہلاک: امریکہ نے ایک بیس تعمیر کر لیا، دوسرے پر کام جاری ہے: ...
مارٹر حملے،14 افراد ہلاک: امریکہ نے ایک بیس تعمیر کر لیا، دوسرے پر کام جاری ہے: ویب سائٹ کا دعویٰ

  


دمشق (اے پی پی+این این آئی) شامی صوبے حلب میں دہشتگردوں کے مارٹر اور راکٹ حملوں میں14افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ کیری اور روسی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شام میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔لاروف نے کیری کو ٹیلی فون پر بتایا اس بات کو یقینی بنایا جائے تمام اپوزیشن گروپ مذاکرات میں شرکت کریں۔کرد ویب سائٹ کے مطابق امریکہ نے صوبے حساکہ کے علاقے املین میں ہوائی اڈا تعمیر کیا ہے، دوسرے کی تعمیر پر کام جار ی ہے۔ سویلین اور فوجی مقاصد کیلئے استعمال ہونگے۔فلیق الشام' نامی شامی تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شمالی حلب کے مضافات میں داعش کے سیکڑوں کارکنوں کو تنظیم چھوڑ کر پرامن مقامات پر پہنچانے میں سہولت کار کا فریضہ انجام دیا ہے۔وہ اپوزیشن سے مل گئے ہیں۔ ادھر شام سے ملنے والی دوسری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں نے بشار الاسد حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ ادھر فریقین سے مشاورت کے بعد شام کے امن مذاکرات 13مارچ تک ملتوی ہو گئے، ایرانی صدر نے کہا شام کے معاملے پر ترکی سے کوئی اخرلاف نہیں ہے۔

مزید : عرب دنیا