بھارت بیڑے’ ویرات ‘میں آتشزدگی چیف انجینئرآشوسنگھ ہلاک، 3 زخمی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فضائی جہازلے جانے والے ائیرکرافٹ کیرئیر آئی این ایس ویرات میں اچانک آگ لگنے سے چیف انجینئر آشو سنگھ ہلاک جبکہ عملے کے دیگر تین ارکان بری طرح جھلس گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں آگ بوئلر پھٹنے کی وجہ سے لگی تاہم صورتحال پر فوری طورپر قابو پالیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ آئی این ایس ویرات معمول کے مطابق گواجارہا تھا جب یہ حادثہ ہوا۔