طالبان مذاکرات سے انکاری رہے تو فوج رکھیں گے اور افغان فورسز کو ٹریننگ دیں گے :امریکی محکمہ خارجہ

طالبان مذاکرات سے انکاری رہے تو فوج رکھیں گے اور افغان فورسز کو ٹریننگ دیں گے ...
طالبان مذاکرات سے انکاری رہے تو فوج رکھیں گے اور افغان فورسز کو ٹریننگ دیں گے :امریکی محکمہ خارجہ

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں ،امن مذاکرات کا مقصد معاہدے تک پہنچنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ امریکی حکومت کی پاکستان کے ساتھ سنجیدہ بات چیت ہوئی اور پاکستان نے امن مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کیاہے ،دہشتگردی اور دہشتگرد حملوں سے پاکستان سے زیادہ کوئی دوسرا ملک متاثر نہیں ہواہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ ہم  امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ،طالبان مذاکرات سے انکاری رہے توامریکی فوج رکھیں گے اورافغان فورسزکوٹریننگ بھی دیں گے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں