ڈیوس کپ تائی،چین کا پاکستان کیخلاف0-5ے کلین سویپ فرانس کینیڈا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ڈیوس کپ تائی،چین کا پاکستان کیخلاف0-5ے کلین سویپ فرانس کینیڈا کو ہرا کر ...

 کولمبو / بلغراد / سیل( اے این این ) چین نے ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کیخلاف 5-0 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا، کھلاڑیوں نے دونوں ریورس سنگلز میچز میں فتح حاصل کی۔تیسرے دن کے میچز محض رسمی کارروائی تھے، اس سے قبل جمعہ اور ہفتے کو کھیلے جانے والے دونوں سنگلز اور ڈبلز میں چین پہلے ہی کامیابی پا کر اگلے رانڈ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، اختتامی دن ہونے والے2سنگل میچز میں چین کے وو ڈی نے پاکستان کے محمد عابد کو 6-1 اور 6-0کے مارجن سے شکست فاش دی جبکہ زہانگ زی نے یاسر خان کو 6-3اور 6-0سے ہرادیا۔ چین کے بائی یان اور گونگ ما زن نے پاکستانی جوڑی اعصاالحق قریشی اور عقیل خان کو ڈبلز میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔ فرانس نے کینیڈا کوہرا کر کواٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

لیے کوالیفائی کرلیا، جوویلفریڈ سونگا اور رچرڈ گیسکوئٹ نے واسیک پوس پیسلی اور فلپ بیسٹر کو ڈبلز میں مات دی جس نے فرانس کو ناقابل شکست 3-0 کی فتح سے ہمکنار کیا۔ نووک جوکووک کوڈیوس کپ میں5 سالوں میں اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ڈیوس کپ گروپ ٹائی کے آخری دن امریکا نے آسٹریلیا کو 3-1سے قابو کرلیا، جان اسنر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برنارڈ ٹومک کوزیر کیا۔ اب کواٹر فائنل میں امریکا کا سامنا بیلجیئم یا کروشیا سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی