حکومت مزید ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے غیر قانونی بانڈز جاری کریگی

حکومت مزید ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے غیر قانونی بانڈز جاری کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آن لائن) حکومت آئندہ 3 سالوں میں مزید ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے غیر ملکی بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزارت خزانہ کے دستاویزات کے مطابق 2016 سے 2019 کے دوران حکومت نے سالانہ 50 کروڑ ڈالر مالیت کے غیر ملکی بانڈز جاری کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ حکام کے مطابق ان بانڈز کے اجراء4 کا مقصد بین الاقوامی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرنا ہے۔2006 میں جاری یورو بانڈز کی مدت رواں ماہ پوری ہو رہی ہے جس کے تحت حکومت کو مارچ میں غیر ملکی انویسٹر کو 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنی پڑے گی جبکہ 75 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز جو 2007 میں جاری کیے گئے ان کی مدت آئندہ سال پوری ہو رہی ہے۔

مزید :

کامرس -