ایل این جی کی درآمد سے صنعتیں فعال اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگی‘ ظہیر بھٹہ

ایل این جی کی درآمد سے صنعتیں فعال اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگی‘ ظہیر ...

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے 3ہزار سے زائد صنعتیں فعال ہونگی اور صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین اور محمد اعظم وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز میں صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ظہیر بھٹہ نے کہا کہ توانائی بحران بجلی و گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا اورگیس کی بندش کے باعث صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار تھے۔انہوں نے کہا کہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ اور ایل این جی کی ترسیل ،تیل کی قیمتوں میں کمی ،بجلی و گیس بحران پرقابوپانے سے نئے صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا۔

اور روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونے سے ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

مزید : کامرس