انڈر 14 ٹینس چیمپئن شپ برطانیہ اور سری لنکا کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

انڈر 14 ٹینس چیمپئن شپ برطانیہ اور سری لنکا کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(آن لائن) برطانیہ اور سری لنکا کے کھلاڑی اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے ملائیشین کھلاڑی وی وائی شین کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شرکت کی اجازت دی ہے وہ دو روز قبل اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ برطانیہ اور سری لنکا کے کھلاڑی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسی طرح ہانگ کانگ کا کھلاڑی بھی آج منگل کو ایونٹ میں شرکت کے لئے یہاں آجائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی