خواتین ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی،13 میچ لائیودکھانے کا اعلان

خواتین ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی،13 میچ لائیودکھانے کا اعلان

دبئی(آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں خواتین کے 13 میچ براہ راست نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں میچ براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ بھی پہلا موقع ہے کہ خواتین اور مردوں کے ٹورنامنٹ ساتھ ساتھ کرائے جا رہے ہیں۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کے مطابق خواتین کی کرکٹ کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے اور میچ براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔

کی کوششوں کا ہی حصہ ہے۔انھوں نے کہا: ’مجھے یقین ہے کہ اس سے خواتین کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور شائقین بھی سٹارز کے کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔‘آئی سی سی میں خواتین کی کرکٹ کمیٹی کی سربراہ کلیئر کانر نے کہا کہ ’اس فیصلے سے نئی نسل کو بیٹ اٹھانے اور کرکٹ کھیلنے کی تحریک ملے گی۔’’خواتین کی کرکٹ کا یہ پانچواں عالمی کپ ہے جس میں پاکستان کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹیم ہندوستان کب پہنچے گی کیونکہ حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو اس بات کا جائزہ لینے کے بعد ہی ہندوستان جانے کی اجازت دی جائے گی کہ ان کی سکیورٹی کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ہندوستان میں سکیورٹی کے بندوبست کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی اہلکاروں کی تین رکنی ٹیم پیر کو ہندوستان پہنچی ہے اور اس کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ٹیموں کو جانے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔پاکستانی خواتین کی ٹیم پہلے چنئی جائے گی جہاں اسے 10، 12 اور 14 مارچ کو وارم اپ میچ کھیلنے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اس کا پہلا میچ 16 مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہے۔خواتین کے ٹی 20 مقابلوں میں آسٹریلیا دفاعی چیمپئن ہے۔اس مرتبہ میدان میں اترنے والی باقی ٹیموں میں پاکستان، ہندوستان، سری لنکا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی