اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں کرن کلب اور کیپیٹل یوتھ کلب کی جیت

اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں کرن کلب اور کیپیٹل یوتھ کلب کی جیت

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں کرن کلب اور کیپیٹل یوتھ کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔کرن کلب نے گلگت بلتستان کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عمر نے دو جبکہ کاشف، قاسم، کاشی، صمد اور یاسین نے ایک، ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں کیپیٹل یوتھ کلب نے یونائیٹڈ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کامران اور آصف ستی نے ایک، ایک گول جبکہ یونائیٹڈ کلب کی طرف سے واحد گول زوہیب نے کیا۔

لیگ میں اسلام آباد کی 18 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی