اسٹیٹ بینک اور پاکستان کسٹم کاپشاور ایئر پورٹ پر مشترکہ کاؤنٹر قائم

اسٹیٹ بینک اور پاکستان کسٹم کاپشاور ایئر پورٹ پر مشترکہ کاؤنٹر قائم

کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان کسٹم نے پشاور ایئر پورٹ پر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کاؤنٹر قائم کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ، پشاورکے بین الاقوامی روانگی لانج میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان کسٹم نے مشترکہ بوتھ قائم کیا ہے جہاں پشاور اور ملحقہ علاقوں سے جائز غیر ملکی کرنسیوں کی برآمد کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کی سہولت میسر ہوگی۔یہ کاؤنٹر 8 مارچ، 2016 ء سے کام شروع کرے گا۔ بوتھ پیر تا ہفتہ صبح 6:00بجے دوپہر 2:00 بجے تک کام کرے گا اور اتوار کو بند رہیں گے۔

مزید : کامرس