قومی ٹینس ٹیم جونیئر ڈیوس کپ میں شرکت کے لئے کل سری لنکا روانہ ہوگی

قومی ٹینس ٹیم جونیئر ڈیوس کپ میں شرکت کے لئے کل سری لنکا روانہ ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)قومی ٹینس ٹیم جونیئر ڈیوس کپ میں شرکت کے لئے (کل ) بدھ کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق جونیئر ڈیوس کپ 10 مارچ سے سری لنکا کے شہر کولمبومیں شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام جونئر ڈیوس کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔تربیتی کیمپ میں صاحبزادہ محمد علی، ثاقب خان اور شعیب خان تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں معین شاہ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے ٹرائلز کے بعد ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔، امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی