سستا پٹرول آخر کار

سستا پٹرول آخر کار

مکرمی !عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ لیکن پاکستان میں ماضی میں تیل کی قیمتوں میں اس تناسب سے اضافہ نہیں ہوا۔ عوام تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی کمی کے ثمرات سے فیض یاب نہ ہو سکے لیکن گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے۔ اس بار حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں 8.48اور ڈیزل کی قیمت میں4.67روپے کمی کا اعلان کیا ہے جس کی بناء پر پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس میں بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا گیا۔ امید کی جاتی ہے کہ حکومت اس کمی کے اثرات کو اشیاء خورد ونوش اور ذرائع آمدورفت کے کرایوں تک منتقل کرے گی۔ اس کے باعث عوام پر مہنگائی کے بوجھ میں خاطرخواہ کمی ہو گی۔)عشرت اختر،لاہور)

مزید : اداریہ


loading...