جنرل ہسپتال میں ترقیاتی منصوبے

جنرل ہسپتال میں ترقیاتی منصوبے

مکرمی! حکومت پنجاب کی طرف سے لاہور جنرل ہسپتال کے لیے 5کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری خوش آئند ہے۔ یہ خطیر رقم ہسپتال میں صاف ستھرے، آلودگی سے پاک اور حفظان صحت کے مطابق ماحول کی فراہمی کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے خرچ کی جائے گی۔ ہسپتال میں آسمانی بجلی سے حفاظت کا نظام بھی نصب ہو گا۔ اس کے علاوہ ہسپتال کی اندرونی سڑکوں کی از سر نو تعمیر و کشادگی کے علاوہ گرین بیلٹس میں بھی توسیع کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ وژن کی روشنی میں جنرل ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے موثر اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔(ماہ نور احمد،لاہور)

مزید : اداریہ