کمپیوٹرائزڈ نظام

کمپیوٹرائزڈ نظام

مکرمی !پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی حکومتی اداروں اور اہلکاروں کی استعداد کار میں فروغ کے لیے بھرپور کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ اس بورڈ نے ادارے کے قیام سے لے کر اب تک صوبے کے متعدد انسٹی ٹیوشنز میں کارکردگی میں اضافے کیلئے نہ صرف ٹیکنالوجی کے استعمال کی نئی جہتیں متعارف کروائی ہیں بلکہ انہیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سرکاری محکموں اور دفاتر کی آٹو مشین پروگرام کے تحت 17سے زائد سرکاری محکموں کے روزمرہ کام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے جس سے عوام کے روزمرہ کے مسائل کا حل بھی شامل ہے۔ (محمد اسلم۔۔۔ سیالکوٹ)

مزید : اداریہ