ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،شائقین نے بنگال ٹائیگرز کی سرخ جرسی کو مسترد کردیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،شائقین نے بنگال ٹائیگرز کی سرخ جرسی کو مسترد کردیا
 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،شائقین نے بنگال ٹائیگرز کی سرخ جرسی کو مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(آئی این پی)آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے بنگلہ دیش کی آفیشل کٹ موضوع بحث بن گئی۔ بیشتر شائقین کی جانب سے بنگال ٹائیگرز کی اس جرسی کو ناپسند کیا جا رہا ہے جس میں زیادہ تر سرخ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ دوسری کٹ روایتی گرین کلر کی ہے،جو کہ زیادہ تر میچز میں بنگلہ دیش کیلئے استعمال کی گئی۔ گزشتہ روز کھلاڑیوں نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں دو مختلف کٹس پہن کر فوٹو شوٹ کرایا۔ تصاویر سوشل میڈیا پر آنے پرشائقین نے اسے مسترد کر دیا۔ یہ بات ابھی تک طے نہیں ہو سکی کہ بنگلہ دیشی ٹیم کون سی کٹ ورلڈٹی ٹونٹی میں زیب تن کرے گی تاہم سوشل میڈیا پر شائقین سرخ کٹ کو زمبابوے کی کٹ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔