مردان، ا نٹر ڈسٹرکٹ ویمن گیمز،ایم پی اے نعیمہ ناز کی بہترین پرفارمنس

مردان، ا نٹر ڈسٹرکٹ ویمن گیمز،ایم پی اے نعیمہ ناز کی بہترین پرفارمنس
مردان، ا نٹر ڈسٹرکٹ ویمن گیمز،ایم پی اے نعیمہ ناز کی بہترین پرفارمنس

  


مردان( آن لائن)خیبر پختونخوامیں جاری گیمز کے سلسلے میں مردان میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ خواتین والی بال ٹورنامنٹ میں خاتون ایم پی اے نعیمہ ناز نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا ۔ صوبہ کے مختلف اضلاع میں جاری 23سال سے کم عمر مرد وخواتین کھلاڑیوں پرمشتمل گیمز کی افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ ناز مہمان خصوصی تھیں ۔انہوں نے مختلف کھیلوں کا افتتاح کیا لیکن بال میچ میں انہوں نے دلچسپی لیکر خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین اندازمیں میچ کھیل کر سب کو حیران کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی