حقوق نسواں بل کی منظوری خاندانی نظام تباہ کرنے کی سازش ہے، ذکر اللہ مجاہد

حقوق نسواں بل کی منظوری خاندانی نظام تباہ کرنے کی سازش ہے، ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل کی منظوری خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی گہری سازش ہے اس سے خاندانی جھگڑوں اور طلاق کی شرح میں اضافہ ہو گا ۔ حقوق نسواں بل کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام کل مال روڈ پر احتجاجی واک ہو گی ۔جس کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما سمیحہ راحیل قاضی ، زرافشاں فرحین ، عافیہ سرور، شاہینہ طارق و دیگر ذمہ داران کریں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حقوق نسواں بل آئین و اسلام کے خلاف ہے ، اسمبلی میں اس حقوق نسواں بل کو منظور کروائے جانے پر آ رٹیکل 6کے اطلاق کی مرتکب ہو ئی ہے۔ خواتین پر گھریلو تشدد خلاف اسلام ہے لیکن اس کے لیے قانون موجود ہے صرف اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے ان جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی سے قبل علماء سے مشورہ کر لیا جاتا تو کوئی مضائقہ نہیں تھا ۔ معاشرے میں مغرب کی نقالی اور مغربی معاشرے کا ارتقاء خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے جس سے اسلامی اقدار پامال ہو رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت یہ بل واپس لیکر معاشر ے میں انار کی کی فضا کو کم کرے اور خواتین کے تحفظ کے لیے اس بل کو اسلام اور آئین کے مطابق دوبار ہ بہتر اور قابل قبول بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسے غیر اسلامی اور غیر آئینی اقدامات کرنے سے گریز نہ کیا تو عوامی ردعمل شدت اختیار کر سکتا ہے ۔ جس سے ملکی وحدت اور یکجہتی کو نقصان پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسمبلیوں میں بیٹھ کر قومی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے مالی ، معاشی ، معاشرتی اور اخلاقی کرپشن کر کے کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس بل سے رشتوں کا تقدس پامال ہو گا ، تحفظ حقوق خواتین بل غیر شرعی اور دوقومی نظریہ کے بھی خلاف ہے پاکستان اور اسلام لازم اور مظلوم ہیں پاکستانی معاشرے میں لبر ل ازم کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں حقوق کے متعلق قوانین اپنی مرضی سے نہیں بنائے جاتے بلکہ ان میں بیرونی حکومتیں ، انٹرنیشنل این جی اوز ، ڈونرز اور ملکی این جی اوز شامل ہوتے ہیں ۔