گھر کے ماحول میں بہتری لانے میں عورت کا بڑا اہم کردار ہے،سید ذوالفقار

گھر کے ماحول میں بہتری لانے میں عورت کا بڑا اہم کردار ہے،سید ذوالفقار

لاہور(جنرل رپورٹر) نشئی افراد صرف اپنا نشہ خریدنے کے لیے ماں،بہن بیوی اور بیٹوں پر تشدد کرتے ہیں مار کھانے اور گھر میں مخالفت کے باوجو د ماں اور بہن نشہ کرنے والے افراد کی خفیہ مدد ضرور کرتی ہیں گھر کے ماحول میں بہتری لانے میں عورت کا بڑا اہم کردار ہے خواتین اپنی بہتر شخصیت کی وجہ سے منشیات کے ایشو کو کم کرنے میں نہ صرف اپنے گھر بلکہ متاثرہ خاندان کی مدد کر سکتی ہیں عورت پر تشد د کسی صورت بھی اچھا نہیں ہے عورت معاشرے کا اہم حصہ ہے جو اپنی ہمت اور صلاحیتوں کی وجہ سے اکیلی معاشرے کو تبدیل کر سکتی ہے خواتین کو مردوں کی نسبت معاشرے میں نہ صر ف اہم مقام بلکہ اہم حصہ سمجھ جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے نشئی افراد کا خواتین پر تشدد کے موضوع پرڈرگ ایڈوائیزری ٹریننگ حب اے پروجیکٹ آف یوتھ کونسل فار انٹی نارکوٹکس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پرنسپل پروفیسر شہناز ستار نے کہا کہ ماں باپ کی سوچ ہے کہ بے روز گار لڑکے کی شادی کر دو جب بیوی کا بوجھ پڑے گا تو وہ کام کرے گاشادی اس وقت کرنی چاہئے جب لڑکا خو د کمانے کے قابل نہیں ہو جاتا انہوں نے کہا کہ ہر کامیاب مرد کے پھچے عورت کا ہاتھ ہے اور ہر کامیاب عورت کے پھچے بھی مرد کا ہاتھ ہوتا ہے گھروں میں جب سکون نہیں ملتا تو ہمارے نوجوان نشہ کرتے ہیں اور پیسے نہ ملنے کی صورت میں عورت پر تشدد کرتے ۔ ڈاکٹر ہیرا وسیم نے کہا کہ عورت کو کبھی بھی ٹوٹنا نہیں چاہئے بلکہ حا لات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے عورت معاشرے کا اہم حصہ ہے ہمیں مثبت رویوں کو بدلنے کے لئے بھی اپنا کردار اداکرنا چاہئے اس موقعہ پر ٹریفک انسپکٹر محترمہ نبیلہ اظہر جاوید اور سیکرٹری جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1