حکومت آسیہ مسیح سمیت دیگر 12گستاخان رسول کو بھی پھانسی کی سزائیں دے،ضیاء نقشبندی

حکومت آسیہ مسیح سمیت دیگر 12گستاخان رسول کو بھی پھانسی کی سزائیں دے،ضیاء ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی )حکومت قوانین کے ساتھ اتنی ہی مخلص ہے تو آسیہ مسیح سمیت دیگر 12گستاخان رسول کو پھانسی کی سزائیں دے جن کو عدالتوں کی طرف سے295C کے تحت سزائیں دی جا چکی ہیں۔ تاکہ قوانین کے محافظوں کی طاقت اوراخلاص سے پوری قوم آگاہ ہو سکے ۔ اگر قوانین پر عمل کرنے کی بات چل نکلی ہے تو پھر پھانسی کے منتظر تمام مجرموں کو بھی پھانسی کی سزا دی جائے ۔لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہود وہنود کی عالمی سازش کے تحت پاکستان میں غیراسلامی ، غیرشرعی اورغیراخلاقی قوانین بنائیں جا رہے ہیں۔یہ بات چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے’’اتحاد امت فارمولا‘‘ کے حوالے سے تنظیم کے تھینک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے محافظوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے حکمران قصہ پارینہ بن جایا کرتے ہیں ۔ناموس رسالت کے ساتھ بے وفائی کرنے والے علماء،مشائخ ،خطیب ،مدرس کے مہتم ،سیاستدان ،تاجر ،وکلا،صحافی تمام سول سوسائٹی کے افراد فوراً اللہ کے حضور معافی مانگیں ۔کیونکہ نبی کریم ﷺ کی شفاعت حاصل کرنے والے کبھی بھی ناموس رسالت کے ساتھ بے وفائی نہیں کیا کرتے کیونکہ بروز قیامت اگر اللہ کے نبی ﷺ نے ہمیں پوچھ لیا کہ میری ناموس کے حوالے سے تمہارا کیا دنیا میں کردار رہا تو پھر اس کا کیا جواب ہم کیا دیں گے ۔ماڈل ایان علی بیرون ملک فرار ہونے کی کامیاب کوشش کر رہی ہے لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دین کے ساتھ محبت کرنے والوں کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1