حکمرانوں کی پنجاب میں نیب کی کارروائیوں پر چیخیں آسمان تک جارہی ہیں،سجاد بلوچ

حکمرانوں کی پنجاب میں نیب کی کارروائیوں پر چیخیں آسمان تک جارہی ہیں،سجاد ...

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے مزدور رہنماؤں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی پنجاب میں نیب کی کارروائیوں پر چیخیں آسمان تک جارہی ہیں ۔ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کرپٹ حکمران جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔مزدوروں کو بے روزگارکرکے ان کے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والے کرپٹ حکمران اب چلا رہے ہیں ۔چیف جسٹس آف پاکستان سمیت ہر کوئی ملک میں کرپشن ۔ظلم ۔ناانصافی اور بے روزگاری ۔ مہنگائی پر مبنی انداز حکمرانی کی نشاندہی کررہا ہے مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ملک سے پیسہ لوٹ کر باہر کے ملک بھیجنے والے کرپٹ حکمرانوں کی نیب کی کارروائیوں سے نیندیں اڑ چکی ہیں ۔مزدور کے بچے کو تعلیم ۔ صحت جیسی بنیادی چیزیں بھی میسر نہیں مگر حکمرانوں کی اولادیں ملک سے لوٹے ہوئے پیسے سے بیرون ملک عیاشیاں کررہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔حکمران اپنی کرپشن کی وجہ سے اپنے اقتدار کو زیادہ دیر نہیں بچا سکتے۔قومی اداروں کو اپنے من پسند لوگوں کو تحفے دینے والے حکمرانوں نے مزدوروں کو بے روزگار کر دیا ہے لوگ بھوک سے مررہے ہیں مگر حکمران غریب لوگوں کے پیسے سے بیرون ملک دورے کررہے ہیں ملک کا ہر مزدور حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1