شامی اپوزیشن کا اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا پر دباؤ ڈالنے کا الزام

شامی اپوزیشن کا اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا پر دباؤ ڈالنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(اے پی پی) شامی اپوزیشن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے سابق وزیر ثقافت اور مذاکرات کے لئے شامی سپریم کمیٹی کے ترجمان ریاض نعسان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سٹیفن ڈی مستورا جنیوا مذاکرات میں نئے فریقوں کو دعوت دے کر اپوزیشن پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کے ذریعے یہ پیغام پہنچایا جا رہا ہے کہ ایسے دیگر فریق ہیں جو جنیوا میں مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے انتخابات کے حوالے سے ڈی مستورا کے اس موقف پر بھی شدید حیرت کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جنیوا میں یہ معاملہ بھی زیربحث لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی مستورا کی جانب سے یہ پیش کش مذاکرات میں خلل ڈالے گی اور اس کا نتیجہ اپوزیشن کے جنیوا نہ جانے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس مرحلے پر اہم ترین امر انتخابات نہیں بلکہ عبوری حکمران کمیٹی کے معاملے کو زیربحث لانا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -