امریکی صدراور ان کی اہلیہ کا نینسی ریگن کو خراج عقیدت

امریکی صدراور ان کی اہلیہ کا نینسی ریگن کو خراج عقیدت

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما اور ان کی بیوی مشعل اوباما نے سابق خاتون اول نینسی ریگن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قابل فخر مثال قرار دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق براک اوباما اور ان کی بیوی مشعل اوباما نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نینسی ریگن نے خاتون اول کے کردار کو ایک نیا تصور دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ سابق خاتون اول رہنمائی کرنے پر ان کے شکر گزار رہیں گے۔واضح رہے کہ سابق خاتون اول نینسی ریگن گزشتہ روز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔

مزید : عالمی منظر