مچھی پورہ راجواڑ کا 16سالہ لڑکا جنگل میں مردہ پایا گیا

مچھی پورہ راجواڑ کا 16سالہ لڑکا جنگل میں مردہ پایا گیا

سری نگر(کے پی آئی)مچھی پورہ راجواڑ کا 16سالہ لڑکا گھر سے گا ں کے لوگو ں کا ہمراہ راجواڑ جنگل میں جنگلی سبزی لانے کیلئے گیا لیکن وہا ں سے وہ ان لوگو ں سے الگ ہو گیا اور شام تک گھر واپس نہیں لوٹا جس کے نتیجے میں لواحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔اتوار کی صبح کو جنگل سے لڑکے کی لاش بر آ مدکی گئی۔ مچھی پورہ راجواڑ ہندوارہ کا16سالہ فیا ض احمد موچی ولد علی محمد ہفتہ کو دیگر ساتھیو ں کے ہمراہ جنگلی سبزی لانے کے لئے راجواڑ کے جنگل میں گیا اور وہاں سبزی کی تلاش شروع کی ۔فیا ض احمد مو چی اپنے ساتھیو ں سے الگ ہو گیا جب سہ پہر اس کے ساتھی اپنے گھرو ں کو لو ٹنے والے تھے لیکن فیا ض کا کوئی اتہ پتہ نہ مل سکا جس کے بعد انہو ں نے اس حوالے سے اس کے گھر والو ں کو مطلع کیا ۔

جو نہی فیا ض کے لا پتہ ہونے کی خبر لو احقین کو ملی توا نہو ں نے لوگو ں کی مدد سے جنگل میں اس کی تلاش شروع کی تاہم رات گئے دیر اس کا کوئی اتہ پتہ نہ چل سکا ۔اتوار کی علی الصبح لوگ دو بارہ راجواڑ جنگل میں گئے اور فیا ض کی تلاش شروع کی ۔فیاض کے گھروالوں پر اس وقت قیامت ٹو ٹ پڑی جب اس کی لاش جنگل میں مشکوک حالت میں پائی گئی۔ مقامی لوگو ں کے مطابق فیا ض کے جسم کی چیر پھاڑ کی گئی تھی اوراسے پہچانا مشکل تھا اور یہ اندازہ لگانا ناممکن تھا کہ اس کو کسی جنگلی جانور نے چیر پھا ڑ دیا یااور کوئی وجہ ہو سکتی ہے ۔لوگو ں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے لاش کو لو احقین کے سپرد کی۔ جب فیا ض کی لاش آ بائی گا ں پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی نے بتا یا کہ پولیس کی ٹیم نے جائے واردات کا معائنہ کر کے تحقیقات شروع کی کہ فیا ض کو کسی جنگلی جانور نے اپنا نوالہ پنایا یا اور اس کی موت کی وجہ کوئی اور ہے۔

مزید : عالمی منظر