سائنسدانوں نے امریکی ریاست ہوائی کے قریب سمندر کی طے میں ایک نیم شفاف بھوت نما آکٹوپاڈ دریافت کرلیا

سائنسدانوں نے امریکی ریاست ہوائی کے قریب سمندر کی طے میں ایک نیم شفاف بھوت ...

نیویارک (این این آئی) سائنسدانوں نے کہاہے کہ انھوں نے امریکی ریاست ہوائی کے قریب سمندر کی طے میں ایک نیم شفاف بھوت نما آکٹوپاڈ دریافت کیا ہے جو یقینی طورپر ایک نئی سپیشیز ہے۔یہ آکٹو پاڈ کو نیکر جزیرے کے پاس تقریباً چار کلومیٹر گہرائی میں آبدوز جیسی پانی میں چلنے والی گاڑی کے ذریعے دریافت کیا گیا۔نیشنل اوشینک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے)کے سائنسدانوں کے مطابق اتنی گہرائی میں بغیر پروں کے آکٹوپاڈ کا ہونا ایک ریکارڈ ہے ٗآبی مخلوق کو پہلے ہی کیسپر کا نام دے دیا گیا ہے ٗ کیسپر ایک کارٹون میں بھوت کا کردار ہے ٗآکٹوپاڈ میں رنگ کے خلیے کی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ہلکے رنگوں میں دکھائی دے رہا ہے۔

این او اے اے کے مائیکل ویکیونی نے اسے غیر معمولی چھوٹا آکٹوپاڈ کہتے ہوئے بتایا کہ یہ یقینی طور پر ناقابل بیان سپیشیز ہے۔مائیکل ویکیونی کے مطابق کیسپر کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ اتنی گہرائی میں پروں والے کسی آکٹوپاڈ کا پہلا مشاہدہ ہے۔

مزید : عالمی منظر