قربا نیاں کٹھن حالات میں تحریک آزادی کے خاردار راہوں پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں

قربا نیاں کٹھن حالات میں تحریک آزادی کے خاردار راہوں پر چلنے کی ترغیب دیتی ...

سری نگر(کے پی آئی) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ قربانیاں ہمارا بیش قیمتی اثاثہ ہے اور یہ قربانیاں ہمیں کٹھن حالات میں تحریک آزادی کے خاردار راہوں پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ علیل یاسین ملک نے اتوار کو ایک وفد، جس میں زونل صدر نور محمد کلوال،زونل آرگنائزر بشیر کشمیری اور سینئر مزاحمت کار محمد امین مغلو شامل تھے ،مرحوم لسہ خان کے آبائی گاں سونہ براری کوکرناگ جاکر پسماندگان کے ساتھ تعزیت پرسی کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔ یاسین ملک نے مرحوم لسہ خان کی بیوہ اور دوسرے غمزدہ لواحقین سے ملاقات کی اوران کے ساتھ دلی اظہار تعزیت و یکجہتی کیا۔یاسین ملک نے مرحوم لسہ خان اور انکے خانوادے کی تحریکی خدمات اور بیش بہا قربانیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لسہ خان اور انکی قبیل کے لوگ قوموں کا افتخار ہوا کرتے ہیں، ان ہی لوگوں کی قربانیاں ہیں جو ہمیں کٹھن مراحل میں آگے بڑھتے رہنے کا حوصلہ اور جذبہ بخشتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمارا قومی اثاثہ ہے اور یہ قوم ان کی مقروض و مامون ہے۔انہوں نے کہاکہ مرحوم لسہ خان اور انکا خاندان قربانیوں کی علامت اور نشان ہیں۔

اس خاندان نے اپنے چھ بیٹوں کو راہ آزادی میں قربان کیا لیکن کبھی بھی اپنے ماتھے پر شکن نہ آنے دی۔یہی وجہ ہے کہ قوم کشمیر ایسے خاندانوں کی مقروض ہے۔

مزید : عالمی منظر