جنوبی افریقہ: سہارا ایسوسی ایشن نے مستحق افراد کیلئے ہفتہ وار خوراک سکیم کا آغاز کر دیا

جنوبی افریقہ: سہارا ایسوسی ایشن نے مستحق افراد کیلئے ہفتہ وار خوراک سکیم کا ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)سہارا ایسوسی ایشن نے جنوبی افریقہ میں مقیم مستحق افراد کیلئے ہفتہ وار خوراک کی سکیم متعارف کروا دی۔ یہ نیک کام کینیڈین نژاد شوکت خان نے پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں مقیم غریب افرادکیلئے شروع کیا ہے۔ سہارا ایسوی ایشن نے ضرورت مندوں کیلئے استعمال شدہ کپڑوں کی فراہمی کیلئے’’دیوار مہربان‘‘ بھی متعارف کروادی ہے جس کا افتتاح شوکت خان نے کیا۔ اس سکیم کو متعارف کروانے پر جنوبی افریقہ کے مستحق افراد ایک نیک اور خوش آئند قرار دے رہے ہیں کیونکہ آج کل کے مہنگائی کے دور میں غریب افراد کو دو وقت کی روٹی نصیب نہیں ہو رہی اور بعض ضرورت مند بھیک نہیں مانگتے مگر اس سکیم کے آغاز سے وہ اپنی حاجت کو پورا کر سکیں گے۔جنوبی افریقہ کے غریب عوام نے دیگر صاحب حیثیت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس طرح کے سماجی کاموں کیلئے اپنا حصہ ڈالے تاکہ ضرورت مند افراد کی ضروریات پورا ہو سکیں ۔ اس کا اجر کوئی انسان نہیں دے سکتا مگر اس کا ثواب اللہ تعالی ضرور دیتا ہے جو کہ اس کی مخلوق کیلئے نیک اقدام کر تے ہیں۔

مزید : عالمی منظر