آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت زندگی کا تاریخی لمحہ تھا‘ پریانکاچوپڑا

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت زندگی کا تاریخی لمحہ تھا‘ پریانکاچوپڑا
 آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت زندگی کا تاریخی لمحہ تھا‘ پریانکاچوپڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے موقع پروہ خود پر بہت دباؤ محسوس کر رہی تھیں اور خاصی نروس بھی تھیں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سفید لباس پہننا ان کی اپنی چوائس تھی وہ پریشان تھیں کہ نہ جانے انھیں اس لباس میں سراہا جائے کہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں اس وقت بہت خوشی ہوئی جب سب نے ان کے لباس کی تعریف کی۔ پریانکا چوپڑہ نے مزید کہا کہ ایوارڈ دیتے وقت بھی تھوڑی سی نروس تھیں لیکن جلد ہی انھوں نے اس پر قابو پالیا۔ان کا کہنا تھا کہ آسکر تقریب میں شرکت ان کی زندگی کے تاریخی لمحات تھے جو وہ کبھی بھلا نہیں سکیں گی۔انھوں نے اس موقع پر بھرپور انجوائے کیا۔

مزید :

کلچر -