فلم ’’ راکی ہینڈسم‘‘ 25 مارچ کو ریلیز ہو گی

فلم ’’ راکی ہینڈسم‘‘ 25 مارچ کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈکی نئی ایکشن اور تھرلر سے بھرپورفلم ’’ راکی ہینڈسم‘‘ 25 مارچ کو ریلیز ہو گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نشی کانت کمت کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی جنوبی کورین فلم دی مین فرام نو وہیئر سے ماخوذ ہے جو ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ڈرگ مافیا سے جنگ کیلئے اکیلا نکل پڑتا ہے۔فلم میں جان ابراہم اور شروتی ہاسن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکارو ں میں نشی کانت کمت، شرد کیلکر، نتھا لیا کو ر اور دیا چلواد شامل ہیں۔مذکورہ فلم 25 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر