معروف گلوکارہ مالا بیگم کی 26ویں برسی

معروف گلوکارہ مالا بیگم کی 26ویں برسی

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مالا بیگم کی 26ویں برسی منائی گئی۔1960ء کی دہائی میں نورجہاں کے بعدشہرت پانے والی مالا بیگم نے چھ سو سے زائد اردو اور پنجابی گیت گائے اور سریلی آواز سے سنگیت کے دلدادہ افراد کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ مالا کومداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے ۔نسیم نازلی جنہوں نے فلموں میں گیت گا کر مالا بیگم کے نام سے شہرت پائی 9 نومبر 1939ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔وہ پاکستان کی پہلی خاتون موسیقار ہ شمیم نازلی کی بہن تھیں جنہیں 1961 ء میں موسیقار جی اے چشتی نے پنجابی فلم آبرومیں متعارف کرایا، پہلی اردو فلم سورج مکھی تھی جبکہ شہرت ملی فلم محبوب سے۔سر کی مالا نے نامور موسیقاروں کی دھنوں کو اپنی آواز کے قالب میں ڈھالا۔ گیت طربیہ ہو یا المیہ انہوں نے اعلیٰ فنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔موسیقی کے اسرارو رومز سے واقف مالا کے آخری دن تنگدستی میں گزرے۔6 مارچ 1990ء کو اس جہان رنگ و بو سے رخصت ہوئیں۔

مزید : کلچر