معمر رانا کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم’’سکندر‘‘کا ٹریلر ریلیز

معمر رانا کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم’’سکندر‘‘کا ٹریلر ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے سُپر سٹار معمر رانا کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم’’سکندر‘‘کا پہلا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا اب تک اس ٹریلر کو ہزاروں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں ۔ٹریلر دیکھنے والے شائقین کے مطابق ’’سکندر‘‘رواں سال کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔معمر رانا نے اپنی فلم کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کے لئے بہت محنت اور لگن سے کام کیا ہے فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کا کہنا ہے کہ معمر رانا بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی باصلاحیت ڈائریکٹر بھی ہیں انہوں نے ایک ایک سین پر خصوصی محنت کی ہے وہ اپنے کام پر مکمل دسترس رکھتے ہیں۔فلم ’’سکندر‘‘میں ماضی کے نامور ہیرو ندیم بیگ کے علاوہ ٹی وی کی ورسٹائل اداکارہ صباء فیصل بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ معمر رانا کے مقابل حیاء سہگل ہیروئن کے رول میں نظر آئیں گی۔

مزید : کلچر