ممتاز افسانہ نگار اختر عباس کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا ادبی اعزاز

ممتاز افسانہ نگار اختر عباس کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا ادبی اعزاز

لاہور( پ ر) نئی نسل کے ممتاز افسانہ نگار اور کہانی کار اختر عباس کو پاکستان کے سب سے بڑے ادبی اعزاز ’’ یو بی ایل لٹریری ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ان کی خوب صورت اور مقبول کتاب ’’ڈریگن کی واپسی‘‘ پر دیا گیا ہے۔ ان کی تحریر کردہ کتابیں دو لاکھ چوبیس ہزار کی تعداد اشاعت عبور کر چکی ہیں۔ اختر عباس نئی نسل کے سب سے زیادہ پڑھے اور پسند کئے جانے والے مصنف مانے جاتے ہیں۔ معروف کہانی کار ڈاکٹر افتخار کھوکھر، نذیر انبالوی، اشفاق احمد خاں، حامد مشہود، ڈاکٹر مجیب ظفر انوار حمیدی، ندیم اختر، محبوب الہی مخمور، رضوان اللہ خان اور پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ ( پی ایف یو سی) کے صدر فرخ شہباز وڑائچ اور ان کی پوری کابینہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں انہیں اس گراں قدر کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4