انجمن طلباء اسلام کے وفد کی صدر پریس کلب محمد شہباز میاں سے ملاقات

انجمن طلباء اسلام کے وفد کی صدر پریس کلب محمد شہباز میاں سے ملاقات

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل ریحان طاہر قادری ۔ناظم لاہور ڈوثیرن محمد اکرم رضوی نے گذشتہ روز نو منتخب صدر پریس کلب لاہور محمد شہباز میاں سے ملاقات اور لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ۔ملاقات میں اراکین پریس کلب قاسم رضا ،اسد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملک و قوم کو دپیش مسائل ،ملکی اور عالمی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔انجمن کے رہنماؤں نے شہباز میاں کو پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی بھی پیش کی ۔اس موقع پر انجمن کے رہنما ؤں نے کہا صحافی معاشرے کا باشعور اور دانشمند طبقہ ہے ۔جس کا کردار کسی بھی مہذب معاشرے کی تشکیل میں سب سے اہم ہے ۔ صحافی معاشرے کا عام فرد نہیں بلکہ معاشرے کی آنکھ،کان،اور زبان ہے۔جس معاشرے میں صحافت آزاد اور اپنے حقیقی خطوط پر استوار ہو تو وہ معاشرہ سالوں میں نہیں ۔بلکہ دنوں میں ترقی کی منازل طے کرتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4