چاروں مکاتب فکر علماء ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب صدور منتخب

چاروں مکاتب فکر علماء ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب صدور منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے 37 ویں سالانہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بانی سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ورلڈ پاسبان میں تمام مکاتب فکر کو نمائندگی دیتے ہوئے چاروں مکاتب فکر کے علماء میں راہنما اہلسنت (بریلوی) مفتی عاشق حسین، راہنما اہل سنت (دیوبندی) مولانا محمد اسلم ندیم راہنما (اہلحدیث) مولانا شیخ محمد نعیم بادشاہ اور راہنما ملت جعفریہ علامہ وقار حیدر نقوی کو ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان) کا مرکزی نائب صدور منتخب کیا گیا۔ علامہ ممتاز اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت نہ صرف تمام مسلمانوں کا ایک متفقہ عقیدہ ہے بلکہ پوری امت مسلمہ صرف اور صرف مسئلہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے تحفظ کے ایک ہی نکتے پر متحد و متفق ہوسکتی ہے۔