ایکسیئن لیسکو ٹاؤن شپ اور ایس ڈی او گرین ٹاؤن کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت

ایکسیئن لیسکو ٹاؤن شپ اور ایس ڈی او گرین ٹاؤن کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی ...

لاہور(نامہ نگار)ایکسیئن لیسکو ڈویژن ٹاؤن شپ اور ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن گرین ٹاؤن کے خلاف لیبر کورٹ میں توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر دونوں افسران کی عدالت میں پیش ہوئے ،دونوں افسران کاکہنا تھانہ نوٹس ملا نہ کیس کی اطلاع ملی ہے، لیبر کورٹ نے لیسکو سب ڈویژن گرین ٹاؤن کے ملازم اکرام الحق کی ٹرانسفر کے خلاف درخواست پر حکم امتناہی جاری کیا مگر اس پر لیسکو افسران نے عملدامد نہ کیا اکرام الحق کو نہ کام کرنے دیا جا رہا ہے نہ اس کی گرین ٹاون لیسکو افس میں حاضری لگانے کی جا رہی اس پر درخواست گزار الکرام الحق نے ایکسیئن لیسکو ڈویڑن ٹاون شپ عامر یاسیٰن اور ایس ڈی او لیسکو سب ڈویڑن گرین ٹاون عدیل رفیق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر عدالت کے متعدد مرتبہ طلب کرنے پر بھی دونوں افسران نے عدالت میں نہ جواب داخل کرایا نہ پیش ہوئے جس پر عدالت نے دنوں افسران کے وارنٹ گرفتار جاری کردیئے جس پرمذکورہ افسران گزشتہ روز عدالت میں پیش ہو گئے۔

،جن کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ ان کو نہ نوٹس ملا نہ عدالت کا کوئی سمن اور توہین عدالت کے کیس کا بھی علم نہیں تھا،عدالت نے دنوں افسران کے رویہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا دونوں افسران کے تحریری بیان پر بحث کے لئے فریقین کو وکلاء کو 11مارچ کے لئے طلب کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4