نواز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

نواز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف کل (بدھ) کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر جائیں گے وزیر اعظم سعودی عرب میں ’’نارتھ تھنڈر ‘‘ مشقوں کا مشاہدہ کریں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 9 مارچ سے تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ۔ وزیر اعظم سعودی عرب میں جاری مشقوں نارتھ تھنڈر کا مشاہدہ کریں گے نارتھ تھنڈر مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ملکوں کے فوجی دستے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں مشقوں کی اختتامی تقریب کے لئے 21 ملکوں کے سربراہان کو شریک ہونے کی بھی دعوت دی گئی ہے دورے کے دوران وزیر اعظم شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

مزید : صفحہ اول