سرکاری سکیم کا حج 25ہزار مہنگا ،درخواستوں کی قرعہ اندازی ہو گئی ،ایک لاکھ 43ہزار 450پاکستانی حج ادا کریں گے

سرکاری سکیم کا حج 25ہزار مہنگا ،درخواستوں کی قرعہ اندازی ہو گئی ،ایک لاکھ ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2016ء تیار،سرکاری حج سکیم کا حج گزشتہ سال سے 25ہزار مہنگا کرنے کی تجویز، حج پالیسی کا اعلان مارچ کے آخر میں ہو گا سرکاری حج سکیم کی درخواستیں اپریل کے پہلے ہفتے میں وصول کرنے کا فیصلہ ،سرکاری حج درخواستیں بنکوں کے ذریعے وصول کی جائیں گی پہلے آئیے پہلے پائیے کا نظام ختم،سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں دینے والوں کی قسمت کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گا حج2016میں پاکستان سے ایک لاکھ 43ہزار 450عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ،آدھے سرکاری سکیم اور آدھے پرائیویٹ سکیم کے تحت جائیں گے ،سرکاری سکیم میں عازمین کو کھانا ملے گا قربانی آپشنل ہو گی جو 500ریال پیکج کے ساتھ اضافی جمع کرائیں گے ان کی قربانی کا انتظام وزارت مذہبی امور کرے گی جو حاجی قربانی خود کرنا چاہیں گے وہ پیکج میں رقم جمع نہیں کرائیں گے پانچ سال میں فریضہ ادا کرنے والے سرکاری سکیم میں درخواست نہیں دے سکیں گے ،حج بدل اورگروپ لیڈر کی حیثیت سے درخواست دے سکیں گے ،حج2016ء میں سرکاری سکیم کے 50فیصد عازمین براہ راست مدینہ اور50فیصد جدہ جائیں گے جدہ جانے والوں کی واپسی مدینہ سے جبکہ براہ راست مدینہ جانے والوں کی واپسی جدہ سے پاکستان ہو گی ،حج پالیسی 2016ء کے لیے تجویز کردہ اہم نکات کی تفصیلات پاکستان نے حاصل کر لی ہیں ،پرائیویٹ حج سکیم کے تحت جانے والے 50فیصد عازمین کا طریقہ کار اور لائحہ عمل کو حتمی شکل 9مارچ بروز بدھ کو ہوپ اور وفاقی سیکرٹری کے درمیان ہونے والی فیصلہ کن میٹنگ میں ہو گا 10مارچ کو قائمہ کمیٹی برائے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حج پالیسی کا مسودہ منظوری کے لیے پیش ہو گا ردو بدل کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے 25مارچ کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول