اشتہاریوں کی گرفتاری کیلیئے انٹرپول سے رابطہ نہ کرنے پر محکمہ داخلہ برہم

اشتہاریوں کی گرفتاری کیلیئے انٹرپول سے رابطہ نہ کرنے پر محکمہ داخلہ برہم

لا ہور (ر پو رٹ :شعیب بھٹی )پنجا ب بھرسے بیرون ممالک فرار 38اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے رابطہ کیا گیا نہ بھاری ہیڈ منی والے ملزم پکڑے جا سکے ۔محکمہ دا خلہ نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کو سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور جاری کیے جانیوالے مراسلے میں پو لیس افسرا ن سے بھی باز پرس کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ٹاپ ٹین سمیت 3576 اشتہاریوں کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان اشتہاریوں میں سے38بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں جنہیں واپس لانے کیلئے تاحال انٹر پول سے رجوع نہیں کیا جا سکا جبکہ محمد فاروق سکنہ 45 جنوبی، محمد وقاص سکنہ 111جنوبی،غلام رضا سکنہ کوٹلہ وطنی، سکندر حیات سکنہ بونگہ منہاس،محمد فیاض سکنہ للیانی،محمد وقاص اشرف سکنہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن،توقیر احمدسکنہ سلطان پور، ولایت حسین سکنہ بھیرہ ،محمد الیاس سکنہ بلاک نمبر 35، محمد عرفان سکنہ ساہیوال وغیر ہ شامل ہیں جن کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کے باوجود ان کی گرفتاری کیلئے مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثربنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جاری مراسلہ میں سرکل افسران سے باز پرس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...