اولادنہ ہونے پرمیاں بیوی میں جھگڑا،خاتون نے زندگی خاتمہ کرلیا

اولادنہ ہونے پرمیاں بیوی میں جھگڑا،خاتون نے زندگی خاتمہ کرلیا

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) شاہدرہ ٹاون میں 22سالہ خاتون رخسانہ کی اپنے خاوند خضر حیات کے ساتھ اولاد نہ ہونے پر اکثر لڑائی ہوا کرتی تھی۔اولاد کے نہ ہونے پر خاوند خضر حیات اپنی بیوی رخسانہ کو ذمہ دار ٹھہراتا تھا۔آخر کار گھریلو حالات سے تنگ آ کر رخسانہ نے چوہے مارنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔

مزید : علاقائی