پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات ناکافی قرار

پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات ناکافی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجا ب پو لیس کے سیکورٹی انتظامات ناکافی قرار دے دیئے۔ پولیس کو سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لے کر حساس تنصیبات اور اہم مقامات کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک الرٹ جاری کی ہے جس میں راولپنڈی ، سر گو د ہ ، فیصل آ با د پولیس کو شہر کی سیکورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکورٹی انتظامات ناکافی ہیں جو دہشتگردی کا باعث بن سکتے ہیں۔ حساس تنصیبات اور ضلع کچہری میں سکیورٹی بڑھائی جائے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور امن امان برقرار رکھنے کیلئے سرچ آپریشن اور گشت کو بہتر کیا جائے جبکہ حساس تنصیبات اور اہم مقامات کی سیکورٹی فول پروف بنائی جائے۔

مزید :

علاقائی -