امیدواربرائے چےئرمین کے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار

امیدواربرائے چےئرمین کے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سی آئی اے سٹی کے سب انسپکٹر مراتب علی جٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امیدواربرائے چےئرمین تنویر احمد کو انتخابی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم یوسف عرف یوسی کمبوہ کو گرفتار کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق2015 کے بلدیاتی انتخابات میں تھانہ یکی گیٹ کے علاقہ میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے چےئرمین کے لئے مشترکہ امیدوار تنویر احمد اپنے کارکنان ملک عارف ، خرم شہزاد وغیرہ کے ہمراہ نوازشریف ہسپتال ٹراما سنٹر میں ووٹرز کے لئے انتخابی پرچیاں بنا رہے تھے کہ اچانک یوسف وغیرہ 9/10 افراد نے نعرہ بازی شروع کر دی اور بعد ازاں یوسف وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ملک عارف اور خرم شہزاد ہلاک ہو گئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ اس مقدمہ کا مرکزی ملزم یوسف تاحال فرار اور اشتہاری ہو چکا تھا ۔ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی خالد ابوبکر کی سربراہی میں سب انسپکٹر مراتب جٹ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کی ذمہ داری سونپی گئی۔ شب و روز کی محنت اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مختلف مقامات پر ریڈز کر کے اشتہاری ملزم یوسف عرف یوسی کمبوہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : علاقائی