ائیرپورٹ پربہترین ٹرن آؤٹ،وارڈنزکونقدانعام دیاگیا

ائیرپورٹ پربہترین ٹرن آؤٹ،وارڈنزکونقدانعام دیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔انہوں نے ائیر پو رٹ پر اچھے ٹر ن آ ؤ ٹ میں ڈیوٹی کرنے والے ٹر یفک وارڈنزکو نقد انعام دیا۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں ائیر پو رٹ ،کینٹ اور شا ہد رہ انٹر ی پو ائنٹ کا اچا نک وزٹ کیا ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ڈیوٹی شہریوں کی مدد،راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کا لے شیشے والی گا ڑ یو ں کے خلا ف فو ری کار روائی کر یں اور کہاکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی

مزید : علاقائی