مستی گیٹ، ڈاکو بینک سے کیش منتقلی کے ودران 90لاکھ چھین کر فرار، مزاحمت پر فائرنگ، 3گارڈ شدید زخمی

مستی گیٹ، ڈاکو بینک سے کیش منتقلی کے ودران 90لاکھ چھین کر فرار، مزاحمت پر ...

لاہور(وقائع نگار)مستی گیٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے بنک کا کیش لانے والے سکیورٹی گارڈز سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین لیا ، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین گارڈ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے اوقات میں مستی گیٹ کے علاقہ کشمیری بازار میں واقع ایک کیش وین بینک سے 90لاکھ روپے کی رقم کیش وین میں منتقل کررہی تھی کہ اس دوران دو ڈاکو موقع پر پہنچ گئے اور کیش وین کے سپیشل گارڈز سے پیسوں سے بھرا تھیلا چھین لیا ۔سکیورٹی گارڈز کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے تینوں گارڈ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو میو ہسپتال میں منتقل کیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے بینک کے ساتھ والی گلی میں لگے ہوئے ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ڈاکوؤں کی فوٹیج حاصل کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق فوٹیج میں ملزمان میں سے ایک نے پینٹ شرٹ جبکہ ایک نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی ۔

مزید : علاقائی