شبقدر ،تخریب کاری کی پیشگی اطلاع ،ناقص انتظامات پر کئی سوالات اٹھنے لگے؟

شبقدر ،تخریب کاری کی پیشگی اطلاع ،ناقص انتظامات پر کئی سوالات اٹھنے لگے؟

چارسدہ (بیورو رپورٹ) کچہری میں تحریب کاری کے پیشگی اطلاعات کے باوجود سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر سوالات اُٹھنے لگے ۔18پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ تک پہنچ گیا۔ کچہری پر حملے کے اطلاع کے باوجود سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر کچہری میں تحریب کاری کے حوالے سے باقاعدہ طور پر تحریری اطلاع موجود تھی مگر اس کے باوجود سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ۔ کچہری کے اندر اور گیٹ کے قریب کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں تھا جس کی وجہ سے خود کش کی نقل و حرکت ریکارڈنہ ہوسکی ۔ بیشتر پولیس اہلکار ملزمان کو عدالت پیشی کیلئے لائے تھے جو خادثے کا شکار ہوگئے ۔ عوامی حلقوں نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول