ناقص وغیرہ معیاری اشیاء اور مضر صحت ماحول پر رائل پام کنٹری کلب کے کچن کے تمام یونٹس سیل

ناقص وغیرہ معیاری اشیاء اور مضر صحت ماحول پر رائل پام کنٹری کلب کے کچن کے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ناقص اشیاء خوردونوش اور مضر صحت ماحول کے باعث رائل پام اینڈ کنڑی کلب جیسا مہنگا ادارہ بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کی زد میں آگیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رائل پام کلب میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص وغیرمعیاری اشیاء اورمضر صحت ماحول پر کچن کے تمام یونٹس سیل کردیئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈائریکٹرفوڈ عائشہ ممتاز کی سربراہی میں کارروائی کی۔ عائشہ ممتاز کے مطابق کلب کے کچن میں انتہائی مضرصحت ماحول پایا گیا ۔پھپھوندی لگی ڈبل روٹیاں،سبزیاں اورپھل پائے گئے ۔کچن میں زائد المیعادچٹنیاں اور کیچپس اورکھلے گٹر پائے گئے جس پر کلب کے تمام کچن یونٹس سیل کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...